کوٹلی کی ہونہارطالبہ نے بڑا اعزازاپنے نام کرلیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی کی ہونہارطالبہ کا اعزاز ۔ سی ایس ایس کے امتحان میں آزادکشمیربھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعدآفس منیجمنٹ گروپ میں سیکشن آفیسرگریڈ17 میں تعینات ۔ دوست احباب،عزیزواقارب،فیملی ممبران اوراہلیان کوٹلی کی طرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والی فرح ممتازجوکہ رابی گارمنٹس پراناہسپتال گلی کے تاجرممتازحسین کی بیٹی ، نامورکالم نگار،سماجی رہنما الطاف شاکرمرحوم اور سابق اے ایس آئی آفتاب احمدکی بھتیجی ہیں نے سی ایس ایس کے امتحان میں آزادکشمیربھرسے تیسری پوزیشن حاصل کی اورآفس منیجمنٹ گروپ میں بحیثیت سیکسن آفیسرگریڈسترہ میں تعینا ت ہوئی ہیں ۔ فرح ممتازکی اس شانداروتاریخ سازکامیابی نے آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کی لڑکیوں کےلیے ایک روشن مثال قائم کردی ۔ فرح ممتازنے ثابت کیاکہ انسان محنت،لگن اورایمانداری سے کام کرے توکچھ بھی ناممکن نہیں ۔ فرح ممتازنے اپنی اس کامیابی کواساتذہ کی شفقت،اپنی محنت اوروالدین کی دعاءوں کانتیجہ قراردیا ۔ دوسری طرف فرح ممتازکواس شاندارکامیابی پراے جے کے نیوزکے چیف ایڈیٹرمحمدافضل صابری،وجدان یوسف جنگیال،سی ای اواے جے کے نیوزاویس ملک ،عامرقریشی،عشرت قریشی،کرامت حیدری نے مبارکباددی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں