ڈڈیال،سابق پی آراوکی مددسے بھائی دیگر بھائیوں کی جائیدادہتھیانے لگا،جان کادشمن بھی بن گیا

ڈڈیال (اے جے کے نیوز) بھائی نے محکمہ مال کے ساتھ مل کر دیگر بھائیوں کے خلاف محاز کھول دیا ، لبِ سڑک 5کنال اراضی وزیر حکومت و مقامی ایم ایل اے مسعود خالد کے قریبی ساتھیوں سابق پی آراوچوہدری ظہور ، محمد خالد اور عبدالرزاق کے ایماء پر ہڑپ کرنے کے لیے محکمہ مال کے گرداور کے ذریعے دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں ہ میں جان و مال کا خطرہ ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیتے ہوئے ہ میں انصاف دلائیں متاثرہ بھائیوں کی پریس کانفرنس کے ذریعے اپیل تفصیلات کے مطابق محمد سعید ، خالد محمود ، اللہ دتہ ساکنان بٹلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدی جائیداد 31کنال ہے اور اس کے حصہ وار ہم چار بھائی اور دو بہنیں ہیں ہم نے تحصیلدار ڈڈیال کی عدالت میں زمین کی تقسیم کا دعویٰ کر رکھا ہے ہماری زمین میں سے 5کنال اراضی لبِ سڑک ہے اصولاً 5کنال اراضی ہم چار بھائیوں اور دو بہنوں میں برابر تقسیم ہونی چاہیے لیکن ہمارا بھائی صابر وہ قیمتی اراضی وزیر حکومت و مقامی ایم ایل اے مسعود خالد ایڈووکیٹ کے قریبی رفقا کی مدد سے خود حاصل کرنا چاہتا ہے ہ میں معلوم ہوا ہے کہ ہمارے بھائی نے ان تین حکومتی افراد سے وعدہ کر رکھا ہے کہ اگر یہ 5کنال اراضی انھیں دے دے گا جس پر یہ حکومتی افراد اس لالچ میں ہمارے بھائی کی سر پرستی کر رہے ہیں ہمارے حلقہ کے پٹواری محمد زاہد اور گرداور نواز کے ذریعے ہم پر دباءو ڈلوا رہے ہیں گردوار نواز نے ہم تین بھائیوں کو اپنے پاس بلوایا اور کہا کہ تم سب بھائیوں کی 31کنال اراضی ہے لب سڑک پر 5کنال جو زمین ہے وہ اپنے بھائی کو دے دو اسی میں تم تینوں بھائیوں کی بھلائی ہے متاثرہ بھائیوں نے کہا کہ گردوار اور پٹواری بھی بھائی کے ساتھ مل گئے ہیں اور دوسری جانب ہمارا بھائی ہ میں یہ دھمکیاں دے رہا ہے ہم اس اراضی ست دستبردار ہو جائیں بصورت دیگر میں پولیس ڈڈیال کے ذریعے اتنی مار دلواءوں گا کہ تم لوگوں کی کھال اُتر جائے گی متاثرہ بھائیوں نے کہا کہ یہ تینوں حکومتی افراد علاقہ میں اپنی کھڑپینچی قائم کرنے کے لیے تھانہ پولیس ڈڈیال کے ذریعے غریبوں پر ظلم و ستم ڈھاتے ہیں خالد محمود نے کہا کہ مجھے بھی سابق پی آر او نے تھانہ پولیس ڈڈیال میں سلاخوں کے پیچھے بند کروائے رکھا اور پولیس میرے دوسرے بھائی کو کہتی رہی کم تم چوہدری ظہور کو فون کرو کہ پولیس میرے بھائی کو چھوڑ دے لیکن ہم نے ایسا نہ کیا تو اب اپنی اطاعت کروانے کے لیے ہ میں انتقام کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں اور بھائی کے ذریعے ہماری زمین بھی ہضم کرنا چاہتے ہیں جو کہ سراسر ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے مزید کہا کہ ہمارے والد محترم کا انتقال ہو چکا ہے ہم میں زمین انتقال بھی کروا لیا ہوا ہے ان تینوں بھائیوں محمد سعید ، خالد محمود اور اللہ دتہ نے پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ ہماری اور ہمارے بچوں کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ نہ صرف یہ پٹواری اور گرداور ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں بلکہ سرکاری ادارے بھی ان کے ساتھ ہیں ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں ہم لوگ انصاف کے لیے کس کے در پر جائیں انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، وزیر مال ، وزیر حکومت مسعود خالد ایڈووکیٹ سمیت ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کر دی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں