باغ،راستے کاتنازعہ شدت اختیارکر گیا، پتھروں ،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال

باغ(اے جے کے نیوز)ہدی ہاری چوک روڈمیدان جنگ بن گیا ۔ راستے کے تنازعہ شدت اختیارکرگیا ۔ گزشتہ روزچوکی روڈپرکفایت نامی شخص جس نے مل ادریس سے زمین خریدکراپنی دوکانیں تعمیرکررہاتھا اسی دوران ہدی باری کیمپ کے مہاجرین کی بڑی تعدادموقع پرپہنچ گئی اوراسی دوران لاٹھیوں اورپتھروں کا استعمال کیاجس سے موقع پرموجودٹھیکیدارکفایت اورمحمدیاسین شدیدزخمی ہوگئے ۔ موقع پرمہاجرکیمپ کے مکینوں نے مین رنگ روڈ،بجلی کے پول اورپھتررکھ کرسڑک بندکردی جبکہ خواتین کی بڑی تعدادنے دھرنادیدیا ۔ ٹھیکیدارکفایت نامی شخص کاموقف یہ ہے کہ میں نے اپنی خریدی ہوئی زمین اوراے سی باغ سے این اوسی جاری ہونے پردوکانات تعمیرکررہاتھاکہ اچانک مہاجرین حملہ آوروں نے حملہ کردیا اورمجھے تشددکانشانہ بنایاجس کی وجہ سے میرے سراورکمر میں شدیدچوٹیں لگی ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں