محکمہ تعلیم آزادکشمیرکے 26 افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ،ان افسران کے نام بھی منظرعام پرآگئے

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)تعلیمی اسنادتصدیق کیلئے نہ بھجوانے کی پاداش میں محکمہ تعلیم آزادکشمیرکے 26 اعلیٰ آفیسران کے خلاف کارروائی کافیصلہ ۔ سیکرٹریٹ تعلیم سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق تعلیمی اسناد،ڈگریاں براے تصدیق وپڑتال سیکرٹریٹ تعلیم نے طلب کررکھی تھیں کی فراہمی میں لیت ولعل سے کام لینے اورحکم عدولی ومس کنڈیکٹ کے مرتکب پائے جانے کی پاداش میں آفیسران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائے جانے کے سلسلہ میں راجہ محمدخورشیدخان چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈکوانکوائری آفیسرمقررکیاگیاجوپندرہ ایام کے اندرمجازاتھارٹی کورپورٹ پیش کرنے کے پابندہونگے ۔ جس آفیسران وسربراہان ادارہ جات کے خلاف کارروائی ہوگی ان میں محمدکریم چوہدری پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول راجدہانی کوٹلی،سردارمحمدریاض صدرمعلم داتوٹ کوٹلی،محمدرقیب صدرمعلم ہائی سکول رولی کوٹلی،محمدفریدراجوری صدرمعلم ہائی سکول پنجن چڑہوئی کوٹلی،قدرت اللہ شہاب صدرمعلم ہائی سکول براٹلہ کوٹلی،مشتاق احمدرضاصدرمعلم ہائی سکول بھیال کوٹلی،آسیہ بتول ماہرمضمون گرلزایلیمنٹری کالج میرپور،شاہین کوثرماہرمضمون گرلزہائیرسیکنڈری سکول چترپڑی میرپور،فرحت اسماعیل ماہرمضمون گرلزہائیرسیکنڈری سکول چترپڑی میرپور،سعیدہ فاطمہ ماہرمضمون گرلزہائیرسیکنڈری سکول میرپور،بریرہ بانوصدرمعلمہ گرلزہائی سکول پنیام میرپور،یاسمین صدرمعلمہ گرلزہائی سکول بڑجن،فریدہ بانوصدرمعلمہ گرلزہائی سکول بن خرماں ،راشدہ نسیم صدرمعلمہ گرلزہائی سکول لہڑی میرپور،سمینہ کوکب صدرمعلمہ گرلزہائی سکول جنڈالہ بھمبر،طالب حسین شاہ پرنسپل بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،یونس شاہدماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،رحیم دادساغرماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،طلعت اسلم ماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،ستارمحمدماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،غلام ربانی ماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،راشدعزیزالہیٰ ماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،عثمان شوکت ماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی،سکندرحیات ماہرمضمون بوائزایلمنٹری کالج کوٹلی شامل ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں