معروف پاکستانی اداکارہ کےساتھ تین نوجوانوں کی جنسی زیادتی

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) لاہور روڈ پر خان پور کے قریب رات کے وقت تین ڈاکوؤں نے اسٹیج اداکارہ بشریٰ عرف سونم کو روک کر کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈاکوؤں نے ساتھی اداکار عمران بیگ سے گن پوائنٹ پر 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا

اور اس کی قمیض اتار کر مشکیں کسیں اور اس کے سامنے بشریٰ عرف سونم سے اجتماعی زیادتی کی ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بشریٰ عرف سونم سکیم موڑ لاہور کی رہائشی ہے جس کی درخواست پر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب دنیاپور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور کزن کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا، چھتہ پہوڑ میں قتل ہونے والا 23 سالہ شہباز اور 20 سالہ پروین آپس میں کزن تھے اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ، شہباز رات گئے پروین سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو پکڑ لیا اور پروین کے بھائی بغداد عرف بگا نے ساتھیوں کے ساتھ ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ کوٹ رادھا کشن میں تاوان نہ ملنے پر اغوا کاروں نے 7 سالہ طالب علم کو قتل کرکے نعش سکول کے سامنے میں پھینک دی، پولیس قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی، تاجر احمد کا بیٹا فیضان مقامی سکول کا طالب علم تھا، اسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور گھر والوں سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا، رقم نہ ملنے پر اور اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان نے فیضان کو مار کر اس کی نعش رجباہ ڈگری گرلز سکول کے سامنے پھینک دی۔ سرا ئے مغل کے نوا ح کچ کا پکا چک 43میں سفاک شوکت نے چال چلن درست نہ ہونے کے شک میں بیوی نگینہ کو طلاق دی، طلاق یافتہ نگینہ عدالت کے ذریعے بچوں کا خرچہ لیتی تھی جس کا رنج شوکت کو تھا، جمعہ کے روز شوکت نے گھر کے قریب سے گزرنے والی نگینہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ (ش س م)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں