بڑے یورپی ملک میں قرآن کریم کے پچاس نسخے شہیدکردیئے گے

کیسل(اے جے کے نیوز)جرمنی کی دومساجدپرنامعلوم ملزمان کی جانب سے حملے کیے گئے ۔ حملہ آوروں نے بریمین شہرکی مسجدرحمان کونشانہ بنایا ۔ دوسری مسجدپرکیسل شہر میں حملہ کیاگیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہربریمین میں واقع رحمان مسجد میں قرآن کریم کے پچاس نسخے شہیدکردیئے گئے جبکہ کیسل کی ایک مسجد میں نامعلوم افرادکی جانب سے سنگ باری کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق مسجدانتظامیہ کے صدرسیف الدین نے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اورانہیں قرارواقعی سزادینے کامطالبہ کیاہے ۔ واضح رہے کہ جرمنی کے شہربریمین میں زیادہ ترپاکستانی اورافغان باشندے آبادہیں ۔ بریمین میں پیش آنے والاواقعے پروہاں موجودمسلمان برادری اپنے ردعمل کا اظہارسوشل میڈیاپرکرہی ہیں ۔ یادرہے کہ گزشتہ ماہ برلن میں غازی عثمان پاشامسجدکومسلسل دھمکی آمیزخطوط موصول ہوئے تھے،ایک خط کے ساتھ بلٹ بھی بھیجی گئی تھی ۔ جرمنی میں اس سے قبل بھی مسلمانوں پرحملوں کے واقعات رونماہوچکے ہیں جبکہ مسلم تارکین وطن کے خلاف نسل پرست کھلے عام نفرت کا اظہارکرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈکے شہرکرئسٹ چرس کی دومساجدپرانتہاپسندسفیدفام شخص نے جدیداسلحہ سے اندھادھندفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 51 نمازی شہیداور38 زخمی ہوگئے تھے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں