میرپور،تین اوباش نوجوان پٹرول پمپ پرموجودملازم سے نقدی اورموبائل چھین کرفرار

میرپور( اے جے کے نیوز) کسگمہ میں قائم پٹرول پمپ پر تین اوباش نوجوانوں کی نشے کی حالت میں ہلڑ بازی، پمپ پر موجود ملازم سے نقدی موبائل چھین کر موقع سے فرار ، پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق کسگمہ میں قائم پٹرول پمپ پر گزشتہ روز تین اوباش نوجوان راجہ احسن(بروٹہ)سومی(گمہ)راجہ رمیض (گمہ )نشے کی حالت میں قائم پمپ پر موجودہ ملازم سے ہلڑ بازی کرتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو گے پمپ کے مالک شمائل ریاض نے جب ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیا تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ علی بیگ میں پرچہ درج کر دیا گیا پولیس تھانہ علی بیگ نے ایس ایس پی راجہ عامر نوابی، ایس ایچ او تھانہ علی بیگ چوہدری مہدی خان کی خصوصی ہدایت پر ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں