میرپور،بزرگ شہری نے خودکشی کر لی

میرپور(اے جے کے نیوز)پولیس تھانہ منگلاکی حدودچترپڑی میں گھریلوحالات سے تنگ 65 سالہ ریٹائرڈآرمی حوالدارنے دلبرداشتہ ہوکرتیزاب پی کرزندگی کاخاتمہ کردیا ۔ پولیس نے سرسری تفتیش کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی ۔ متوفی نمازجنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلاکی حدودچترپڑی محلہ بڑبن کے 65 سالہ ریٹائرڈفوجی حوالدارخادم حسین بھٹی نے گھریلوناچاقیوں کے سبب دل برداشتہ ہوکرواش روم میں پڑے تیزاب کوپی لیاجس سے ان کی حالت غیرہوگئی ۔ اہلخانہ نے فوری طورپرسی ایم ایچ منگلاپہنچایالیکن تیزاب کے شدیداثرات کی وجہ سے وہ جانبرنہ ہوسکے اوربالآخرجہان فانی سے کوچ کرگئے ۔ پولیس نے سرسری تفتیش کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ مرحوم کونمازجنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاکردیاگیا ۔ مبینہ طورپرمعلوم ہواہے کہ متوفی ریٹائرڈفوجی حوالدارخادم حسین بھٹی کے اپنی اہلیہ کے ساتھ شدیداختلافات تھے،انہی اختلافات کے باعث انہوں نے ایک سال قبل اپنی بیوی کوطلاق دیدی تھی ۔ متوفی کا ایک بیٹا اوردوبیٹیاں بتائی جاتی ہیں ،جواپنی ماں کے ساتھ رہائش پذیرہیں جبکہ متوفی گھرکے ایک کمرے میں تنہائی کی زندگی بسرکررہے تھے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں