میاں بیوی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد دونوں کا ایسارشتہ نکلاکہ شرم کی تمام حدیں پارہوگئیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کو اپنی بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے جو اس کی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی بیٹی بھی تھی۔ دی مرر کے مطابق یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست نیبراسکا کے شہر ہیسٹنگز میں پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ 40سالہ ٹریویس فیلڈ گروو نامی اس شخص کا 21سال قبل ایک خاتون کے ساتھ معاشقہ رہا جس میں سے ایک بیٹی پیدا ہوئی تاہم بچی کی پیدائش کے بعد ٹریویس اور اس خاتون میں علیحدگی ہو گئی اور بچی اپنی ماں کے پاس پلی بڑھی۔ جوان ہونے پر سمانتھا کرشنر نامی اس لڑکی نے اپنے باپ کی تلاش شروع کی اور بالآخر ٹریویس کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
دونوں کی 2سال قبل پہلی ملاقات ہوئی تاہم وہ باپ بیٹی بننے کی بجائے ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے اور چند ماہ بعد 21سالہ سمانتھا نے اپنے باپ کے ساتھ شادی کر لی۔ تاہم جب ان کی شادی کی خبر پھیلی تو پولیس نے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے، جن میں ثابت ہو گیا کہ وہ دونوں باپ بیٹی ہیں۔ لہٰذا پولیس نے محرم رشتے میں جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں ٹریویس اور سمانتھا کو گرفتار کر لیا۔ عدالت نے ٹریویس کو 1سال قید اوررہائی کے بعد 1سال زیرنگرانی رکھے جانے کی سزا سنادی ہے تاہم سمانتھا کو رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں