وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ نوجوانوں اورپست طبقے کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا آغازکرینگے


 اسلام آباد(عدیل عباسی سے)  حکومت آئندہ ماہ ضرورت مند خاندانوں میں قرضِ حسنہ کے تحت 80 ہزار قرضوں اور منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تقسیم کے ساتھ اثاثے منتقل اسکیم کا آغاز کرے گی۔ڈان اخبار کی کے مطابق دونوں اسکیموں کا آغاز وزیر اعظم عمران خان کریں گے، وزیراعظم کے دفتر کے مطابق احساسِ قرضِ حسنہ اسکیم کے تحت ہر ماہ 80 ہزار روپے قرض نوجوانوں اور خواتین کو دیے جائیں گے تا کہ وہ کاروبار شروع کر کے اپنے خاندانوں کو غربت کی چکی سے باہر نکال سکیں۔ان قرضوں کی فراہمی میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اثاثہ منتقلی اسکیم کے تحت مویشی مثلاً بکریاں، مرغیاں، ذرعی آلات، سلائی مشینیں، چھوٹی دکانوں یا مقامی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے سامان یا نقد رقم دی جائے تا کہ چھوٹے کاروباروں میں مدد فراہم کی جائے۔: احساس پروگرام پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے گا، وزیراعظماثاثہ اسکیم کے تحت دی گئی مدد ایک مرتبہ ہی دی جائے گی جسے واپس نہیں کرنا پڑے گا۔موجودہ پروگرام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اس اسکیم کے لیے اضافی 5 ارب روپے کی منظوری دی ہے جسے غربت مٹاؤ پروگرام کے شراکت داروں کی معاونت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرح ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں غریب کی ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔
مذکورہ فیصلہ وزیراعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے احساس پروگرام کے نفاذ پر دی گئی بریفنگ میں کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ پر حکومت کی تعریفاحساس ایک جامع اور مختلف حصوں پر مشتمل ہے جس میں 4 ستونوں کے تحت 115 پالیسیاں شامل ہیں تا کہ ایلیٹ سسٹم کا خاتمہ اور ایسا حکومتی نظام تشکیل دینا ہے جہاں برابری ہو ۔یہ پروگرام 26 وفاقی اداروں، چاروں صوبوں اور مخصوص علاقوں کے ذریعے نافذ کیا جانے والا انٹرسیکٹرل پروگرام ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نے وزیراعظم کو احساس پروگرام کے تحت منصوبوں کے نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس کے ساتھ اجلاس میں متعدد منصوبے زیر غور آئے جس میں خصوصی افراد کے لیے 20 مراکز کھولنے کا منصوبہ، نیشنل سینٹر فار ہیومن نیٹریشن اور غیر حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک فورم تشکیل دینا شامل ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے احساس اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظوری دی جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں