ورلڈ کپ وارم اپ میچ ،آسٹریلیا نے انگلینڈ کی دھلائی کردی ،بڑا ٹارگٹ دے دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی دھلائی کر کے بڑا ٹارگٹ دے دیا ،کینگروز نے بابائے کرکٹ کو جیت کے لیے 298رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔

ساوتھمپٹن میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا آسٹریلوی بلے بازوں نے بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔آسٹریلیا کی جانب سے وارنر43،ایرون فنچ 14،مارش 30،سمتھ116،عثمان خواجہ 31،سٹوئنس 13،کیرے 30،کلٹر نائل 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پلکنٹ چار جبکہ ووڈ،کیورن اور ڈاسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں