سابق امیدواراسمبلی ساجدچوہدر ی ایڈووکیٹ کی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورسے اہم ملاقات ،وزیر امور کشمیرکی ساجدچوہدری کواہم ہدایت

اسلام آباد(اے جے کے نیوز)سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ساجد چوہدری ایڈووکیٹ کی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات ۔ ملاقات میں آزادکشمیرکی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ۔ وزیرامورکشمیرکی ساجدچوہدری کوسیاسی سرگرمیاں مزیدتیزکرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آزادکشمیرچڑہوئی کے سابق امیدواراسمبلی،وسینرقانون دان ساجدچوہدری کی وزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورسے ان کے آفس چمبر میں تفصیلی گفتگوہوئی ۔ دونوں رہنماءوں کے درمیان آزادکشمیرکی سیاست اورپی ٹی آئی آزادکشمیرکی آمدہ الیکشن بارے تفصیلی گفتگوہوئی ۔ جس پروزیرامورکشمیرعلی امین گنڈاپورنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں لیگی حکومت مکمل طورپرفلاپ ہوچکی ہے ۔ آزادکشمیرکے عوام بھی ان چوروں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں ۔ پچھلے الیکشن میں آزادکشمیرکی عوام کامینڈیٹ چوری کیاگیا اورپی ٹی آئی آزادکشمیرکودھاندلی کی وجہ سے شکست کاسامناکرناپڑا ۔ انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ۔ وزیرامورکشمیرنے ساجدچوہدری ایڈووکیٹ سے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی سیاسی سرگرمیاں مزیدتیزکرلیں آنے والاوقت آپ کاہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حتمی فیصلہ کرلیاہے کہ آزادکشمیرکے آمدہ انتخابات میں نوجوان قیادت کوموقع دیاجائےگا ۔ آزادکشمیرکے آئندہ انتخابات میں زیادہ کردارنوجوانوں کاہوگا ۔ ساجدچوہدری ایڈووکیٹ کی وزیرامورکشمیرسے ملاقات میں پی ٹی آئی یوتھ پاکستان کے صدرعلی عباس شاہ بھی موجودتھے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں