لائن ٓف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں کے لئے خوشخبری


(مٖظفرآباد(اے جے کے نیوز
سیکرٹری سیرا زاہد عباسی نے سیز فائرلائن پر تعمیرنو پروگرام کے تحت زیر تعمیر سکولوں کو ہندوستانی گولہ باری کے پیش نظر چادر چھت کے بجائے پختہ کنکریٹ ،لنٹل چھت بنانے کی منظوری لے لی ، ایرا ہیڈکوارٹر میںڈپٹی چیئرمین بریگیڈئر محمد لطیف کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری سیرا زاہد عباسی نے کہاکہ آزادکشمیر کی سیزفائرلائن پر آئے روز ہندوستان کی جانب سے گولہ باری میں نہتے اوربے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ،سیز فائرلائن پرواقع سرحدی دیہات کے طلباءوطالبات بھی ہندوستانی گولہ باری سے شہید وزخمی ہوئے ہیں جنکی حفاظت کو مدنظررکھتے ہوئے زیرتعمیر تعلیمی اداروں کی چھتیں پختہ کنکریٹ بنانے کےلئے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے تاکہ اگر کسی تعلیمی ادارے کو ہندوستانی فوج نشانہ بنائے تو اساتذہ اورطلباءوطالبات کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ،اجلاس کے شرکاءنے سیکرٹری سیرازاہدعباسی کی اس تجویز کو سراہتے ہوئے فوری طورپر سیز فائرلائن کے زیرتعمیر تعلیمی اداروں کی چھتوں کا ڈیزائن چادرچھت کے بجائے پختہ لنٹل بنانے کےلئے رضامندی دیتے ہوئے نیسپاک کواحکامات جاری کردئیے ہیں ،اجلاس میں چیف انجینئر سیرا چوہدری محمداسلم ، ڈائریکٹر پلاننگ سیرا عابد غنی میر سمیت ایراءاورپیرا کے اعلیٰ افسران شریک تھے ،واضح رہے کہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا کے سرحدی دیہات کے تعلیمی اداروں کے دورہ کے دوران تعمیرنو پروگرام کے تحت زیر تعمیرمنصوبوں کی بھارتی گولہ باری سے نقصانات کو کم کرنے کے پیش نظر چادرچھتوں کے ڈیزائن کو پختہ کنکریٹ چھتیں بنانے کی ہدایات کیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں