846

وزیراعظم آزادکشمیرکی سکندرحیات سے معافی،فاروق سکندرکاموقف منظرعام پرآگیا

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان نے ایوان میں آڈیوٹیب کے حوالے سے گفتگوپرسکندرحیات سے معذرت کرلی ہے اوراللہ سے معافی مانگی ہے ۔ قائدین مجھے ڈکٹیٹرکہتے ہیں اس سے زیادہ کیاجمہوریت ہوگی ۔ وزیراعظم ایوان سے باہرچلے گئے ۔ دریں اثناء وزیرمال سردارفاروق سکندراوراپوزیشن ممبرسردارصغیرچغتائی نے وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف اپنی اپنی قراردادیں واپس لے لیں ،فاروق سکندرنے کہاکہ سکندرحیات نے اپنی سیاسی میراث بیٹے،بھائی کوالگ کرکے فاروق حیدرکوسونپی وہ ان کے محسن ہیں ،میرے والدہیں ،سیاست عزت،غیرت کیلئے کی جاتی ہے،اپنے والدکے حوالے سے محسن کشی پرخاموش رہنمامیری غیرت گوارہ نہیں کرتی ہے،اس لئے ایوان میں قراردادلایاجوواپس لیتاہوں ۔ وزیراعظم کی طرف سے معذرت ندامت کے بعدمیرامعاملہ باقی نہیں رہا ۔ اب ان کے اورسکندرحیات کے درمیان معاملہ ہے ۔ سکندرحیات معاف کرتے ہیں یانہیں کرتے ان کامعاملہ ہے ۔ فاروق سکندرنے کہاکہ اسلام آباد میں افطارپارٹی پرلوگ اکٹھے ہوئے جس کے بعدان کے گزشتہ الفاظ ان کیلئے مسئلہ بن گئے ۔ سیاست میں ایسے الزام سے گریزاں کرناچاہیے تاکہ پھرمل بیٹھنے میں شرمندگی نہ ہو ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں