86

پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لیے کویتی کمپنی نے بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ،پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری

اسلام آباد (
اے جے کے نیوز )کویتی کمپنی پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے 98 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق کویتی کمپنی کی ذیلی کمپنی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیل و گیس تلاش کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لائسنس اجراءمعاہدے پر دستخط بھی ہو گئے ہیں،98 لاکھ ڈالرز ابتدائی سرمایہ کاری ہو گی۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش پر محنت ضرور رنگ لائے گی، معاہدے کو عملی جامہ پہنانے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو وسعت ملے گی۔

واضح رہے کہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے بتا یا ہے کہ یکم جولائی سے سعودی عرب تین سال تک سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار پر پاکستان کو دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں