63

56کمپنیز سکینڈل،پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا


لاہور(اے جے کے نیوز) پنجاب حکومت نے 56کمپنیز سکینڈل سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 30کمپنیوں کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق 56کمپنیز سکینڈل سے متعلق اجلاس صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی صدارت میں ہوا جس میں پنجاب کی 30کمپنیوں کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ۔ ا س موقع پر راجہ بشارت کا کہنا تھا ان کمپنیوں کو بند کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بزنس پلان کے بغیر کسی کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کارکردگی میں بہتری لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجاب میں 56کمپنیاں قائم کی تھیں جن کے حوالے سے نیب میں کئی ریفرنسز کی انکوائریز چل رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں