اسلام آبادنیوایئرپورٹ سے برطانیہ جانے والے مسافرکوبھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(اے جے کے نیوز)اے ایس ایف نے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے نیواسلام آبادایئرپورٹ پردس کلوگرام سے زائدمنشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہدغیرملکی ائیرلائن کی پروازای کے613 سے مانچسٹرجاناچاہتاتھاجس نے دس کلوگرام سے زائدہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپارکی تھی ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہدگجرات کارہائشی ہے جسکوگرفتارکرکے اے این ایف کے حوالے کردیاگیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں