مظفرآباد،عوام کوغیرمعیاری اشیاء کھلانی والی دوفیکٹریاں سیل کردی گئیں

مظفرآباد(اے جے کے نیوز) ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی ، دو جعلی فیکٹریاں سیل ، چہلہ بانڈی میں قائم غیر قانونی جعلی فیکٹریاں دو نمبر پاپڑ ، سلانٹیاں اور غیر معیاری اشیا سے قلفیاں تیار کی جاتی تھیں جن کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایت پر تحصیلدار مظفرآباد قیصر اسلم کے ہمراہ فوڈ انسپکٹر کارروائی کرتے ہوئے چہلہ میں قائم دو بڑی جعلی فیکٹریوں کو سیل کردیا ۔ جعلی فیکٹریوں میں دو نمبر سلانٹیاں ، پاپڑ ، اور غیر معیاری اشیا سے قلفیاں تیار کی جاتی ہیں ۔ تحصیلدار مظفرآباد قیصر اسلم کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ جعل سازی کے جرائم کا قلع قمع کرین گے ۔ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے افراد کو کڑی سزا دی جائے گی ۔ عوام تعاون کریں تاکہ ان فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں