برطانیہ،پاکستانی گینگ کوساتھیوں سمیت سزا

لندن(اے جے کے نیوز)برطانیہ میں پاکستانیوں سمیت بارہ افرادکے گینگ کوایک سودس سال قیدکی سزاسنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لوٹن کے بارہ افرادپرمشتمل گینگ کوملٹی ملین پونڈزکی منشیات کی فروخت اورترسیل کے جرم میں مجموعی طورپرایک سودس سال قید کی سزاسنائی گئی ۔ گینگ لوٹن،لندن اورسوسیک میں بہت بڑے پیمانے پرمنشیات کے کاروبار میں ملوث ہے ۔ ملزمان کوایسٹرن ریجن سے سپیشل آپریشن یونٹ کے آفیسرزنے کلاس اے کی منشیات کےساتھ پکڑاتھا ۔ ملزمان تب تک تیس کلوسے زائدکی ہیروئن فروخت کرچکے تھے جبکہ پولیس نے ملزمان کوگیارہ کلوہیروئن اورایک کلوکوکین کے ساتھ پکڑاتھا ۔ لوٹن کے رہائشی 35 سالہ محمدعرفان خان،34 سالہ محمدخالداورایلنگ کے رہائشی48 سالہ فرخ کھوکھوگینگ کے سرغنہ تھے ۔ عرفان خان کواٹھارہ سال،محمدخالدکوپندرہ سال قیدکی سزاسنائی گی ۔ فرخ کھوکھرکوبارہ سال قیدکی سزاجبکہ سہیل ملک 39 سالہ اورلوٹن کارہائشی چھ سال قیدکاٹے گاجبکہ عمران حسین عمر33 سالہ جوکہ لوٹن کارہائشی ہے سال سال جیل کاٹے گا ۔ آفتاب حسین عمر35 سال سلاءوکارہائشی ہے نوسال جیل میں رہے گاجبکہ سرفرازخان عمر32 سال کوپانچ سال قیدکی سزاسنائی گئی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں