158

پاکستان،باپ نے بیٹی کوگولی ماردی

پاکپتن (سی پی پی )پاکپتن میں باپ نے سحری میں نہ اٹھنے پر فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکپتن میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر باپ کی فائرنگ سے بیٹی دم توڑ گئی۔ پاکپتن کے رہائشی مختار احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی نے سحری کے وقت نہ اٹھنے کی وجہ سے بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے مقتول کے چچا کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھ رہی ہے۔حال ہی میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جو معاشرے میں بڑھتے عدم برداشت کے نتیجے میں ہونے والے خطرناک نتائج کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں