پاکستانیوں کیلئے بُری خبر،ڈالرکی اونچی اڑان،تما م ریکارڈتوڑدیئے

 کراچی (اے جے کے نیوز)  ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر 45 پیسے اضافے کے بعد 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا تھا، بدھ کو روپے کی مزید بے قدری ہوئی اور ڈالر مزید 2 روپے 25 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین 146 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا تاہم حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر 144 روپے کی سطح پر دوبارہ آگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروں کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں