472

آزادکشمیرکے وزراء اورلیگی خواتین ممبراسمبلی کاتحریک عدم اعتمادبارے موقف سامنے آگیا

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)  حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین اسمبلی سحرش قمراور فائزہ احسن نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں برسر اقتدار حکومت کے اندر فاروڈ بلاک کا پراپیگنڈہ بے بنیاد اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے فاروڈ بلاک کسی مخصوص گروہ کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن لیگی ممبران اسمبلی اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر متحد و مننم ہے جن عناصر نے کسی کی ایماءپر فاروڈ بلاک کے قیام کے جھوٹے پراپیگنڈے میں ہمارے نام استعمال کیے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفون رکھتے ہیں ہمارے نام میڈیا میں استعمال کر کے بد اعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جس کا قانونی جواب دیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت متحدو منظم ہے اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطہ کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے تاہم کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے اندر حکومت میں فاروڈ بلاک قائم ہو کسی غیر متعلقہ شخص کی خواشہ پر حکومت میں فاروڈ بلاک نہیں بن سکتا اور نہ ایسا ممکن ہے پراپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی منفی پراپیگنڈے کے ذریعے عوام میں بداعتمادی پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہمارا حق ہے منفی پراپیگنڈے کے لیے ہمارے نام استعمال کرنا قانونی اور اخلاقی جرم ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی

۔
مظفرآباد(اے جے کے نیوز)  وزراءحکومت چوہدری اسماعیل گجر اورراجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت متحد و منظم ہے حکومت کے اندر فاروڈ بلاک کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی وہ کسی فاروڈ بلاک کا حصہ ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں قیادت پر مکمل اعتماد ہے میاں محمد نواز شریف کے سپاہی ہیں مسلم لیگ ن کے وزرا اور ممبران اسمبلی کسی ایسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے پارٹی کو نقصان ہو آزادکشمیر کے اندر پارلیمانی کا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو مکمل اعتماد حاصل ہے سردار سکندر حیات خان سینئر سیاستدان ہیں ان کا دل سے احترام کرتے ہیں لیگی حکومت وزیراعنم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کے اندر تعمیر و ترقی اور عوام خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آزادکشمیر کے اندر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن پوری طرح متحد و منظم ہے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سپاہی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک کے قیام کا پراپیگنڈا بے بنیاد اور خلاف حقائق ہے مسلم لیگ ن کے اندر فاروڈ بلاک کا قیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ آزادخطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں خطہ کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات خان آزاد خطہ کے سینئر اور بزرگ سیاستدان ہیں سب ان کا احترام کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں