273

برطانیہ،مسلمان ہی مسلمانوں کادشمن نکلا،مساجدکے باہرخطرناک فعل کرتے پکڑاگیا

برمنگھم(اے جے کے نیوز)برطانیہ میں مساجدکے باہرنمازیوں کے جوتوں سے یوایس بی ڈیوائسزملنے کامعمہ حل ہوگیا ۔ نوجوان کوسزاسنادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مساجدکے باہرنمازیوں کے جوتوں سے یوایس بی ڈیوائسزملنے کاسلسلہ شروع ہواجس پرپولیس نے تفتیش شروع کی اورسی سی ٹی وی فوٹیج سے ایک نوجونا عمراشفاق کوگرفتارکرلیاگیا ۔ چوبیس سالہ ملزم عمراشفاق جوڈربی کارہائشی تھاکہ گھرپربھی چھاپہ ماراگیاجہاں سے شدت پسندی سے متعلقہ موادملا اورایک روٹ بھی ملاجس پرچل کرنوجوان نے یو ایس بی ڈیوائسزجوتوں میں رکھٰں ۔ ان میموری ڈیوائسز میں شدت پسندی سے متعلقہ امورسٹورکیاگیاتھا ۔ ملزم عمراشفاق نے عدالت میں اعتراف کیاکہ اس نے نمازیوں کے جوتوں میں ڈیوائسزرکھی ہیں مگراسکامقصد تھاکہ لوگ شدت پسندی کاواعظ کرنے والے شخص کے بارے میں دیکھ کرپولیس کورپورٹ کریں ۔ عدالت نے ملزم عمراشفاق کوچارسال چھ ماہ قیدکی سزاسنائی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں