72

باغ،رمضان المبارک میں بھی شیطان کے پیروکارچوری کرنے سے بازنہ آئے،مال مسروقہ لوٹ کرفرار

باغ(اے جے کے نیوز)باغ میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ،ہدیٰ ہاڑی میں واقع عنایت بیکرزاورلطیف لون کی گیس کی دکان کے تالے توڑکرچورنے صفائی کردی ۔ تقریباً پچاس ہزارنقدکیش کے ساتھ ساتھ سگریٹ اوردیگرکھانے پینے کی اشیاء بھی ساتھ لے گئے ۔ گزشتہ ایک ماہ میں چوروں نے دومرتبہ عنایت بیکرزکوچونالگالیا ۔ ایک ماہ قبل ہدیٰ ہاڑی میں واقع عنایت بیکرزکے رہائشی مکان سے چوررات کوزیورات اوردیگرقیمتی اشیاء لے اڑے تھے جن کاتاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ اب کی بارچوروں نے مکان کے بجائے دکان پرہاتھ صاف کیے اوردوسری دفعہ عنایت بیکرزکے مالک کوبے رحم چوروں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ۔ باغ میں چوری کی مسلسل وارداتوں نے کاروباری طبقہ کوپریشان کررکھاہے ۔ موٹرسائیکل چوری،تالے توڑکردکانوں اورمکانوں کی صفائی کرنامعمول بن چکاہے ۔ باغ کے شہریوں کاکہناہے کہ باغ انتظامیہ چوروں کوکیفرکردارتک پہنچائے اوربڑھتی ہوئی وارداتوں کوروکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگرباغ کاکوئی شہری وتاجرچورروں کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہے گا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں