77

سعودی عر ب میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی


سعودی عرب(اے جے کے نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو منشیات سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دیدی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے پاکستان شہری کی شناخت عمران حیدر ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 12 دسمبر 2013 کو سیالکوٹ سے جدہ پہنچے تھے جہاں انہیں پانچ سو گرام ہیروئن رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔تاہم یہ کیس چلتا رہا اور حال ہی میں انجام تک پہنچایا گیا جس کے بعد اب عمران کو سزائے موت دیدی گئی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 11 اپریل کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے سر قلم کردیے گئے تھے ۔ سعودی عرب میں دہشت گردی، ریپ، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں