مسلم لیگ ن کے اہم رہنماکے بیٹے کوگرفتارکرلیاگیا


پشاور(اے جے کے نیوز)  شانگلہ الپوری روڈتعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل، ایف آئی اے نے امیر مقام کے بیٹے سمیت پانچ ٹھیکیداروں کوگرفتار کرلیا ، امیرمقام اینڈکمپنی سے62کروڑ 60لاکھ ملین روپے ریکورکئے جائیں۔

دنیا نیو ز کے مطابق شانگلہ الپوری روڈتعمیرمیں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماامیرمقام کے بیٹے کو گرفتار کرلیاہے ، امیرمقام کے بیٹے اشتیاق کے ساتھ 5ٹھیکیدا ر بھی گرفتار کئے گئے ہیں، ملزما ن کے خلاف شانگلہ الپوری روڈمیں مبینہ کرپشن کامقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مقد مے میں ٹھیکیداروں،پراجیکٹ ڈائریکٹر،این ایچ اے اورانجینئرزنامزدکیا گیاہے ۔ این ایچ اے کے 11اعلیٰ افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے ا نکوائری میں امیرمقام اینڈکمپنی کوبلیک لسٹ کرنےکی تجویز بھی ہے ۔

امیرمقام اینڈکمپنی سے626ملین روپے ریکورکیے جائیں ،امیرمقام اینڈکمپنی کوایک سال کے وران 85کروڑمیں منصوبہ مکمل کرنا تھا جبکہ 10 سال بعدبھی منصوبہ نامکمل ہے اورتخمینہ 2 ارب 80 کروڑسے تجاوزکرگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں