برطانیہ،اب یہ کام کرنے پرہرکسی کو جرمانہ ہوگا

لندن(اے جے کے نیوز)برطانیہ میں اب یہ جرم کیاتوبچوں کوبھی 80 پاونڈزجرمانہ ہوگا ۔ ایسٹ آئرشاہر میں واقع سکولوں کے طلبہ کوکچراپھیلاتے پکڑے جانے پر80 پونڈجرمانہ اداکرناہوگا،تاہم اگرزیرنگرانی کچراچننے پرتیارہوجانے والے طلبہ کایہ جرمانہ معاف کردیاجائےگا ۔ کونسلرزنے لاءوڈان اکیڈمی میں حالیہ ایک آزمائشی پروگرام کے بعداس سکیم پردستخط کردیئے ہیں ۔ یہ کمپین ربش پارٹی کونسلرسیلی کوگلے نے شروع کی ہے ۔ مس کوگلے کاکہناہے کہ ایسٹ آئرشائرکچھ ایساکررہاہے جوبرطانیہ میں اس سے پہلے کہیں کبھی نہیں کیاگیا ۔ اس نے لاءوڈاءون اکیڈمی کارویہ ہی تبدیل کرکے رکھ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں سے کچراصاف کرنا آسان کام نہیں ہے اوراس سے بڑی تبدیلی نظرآئے ہم نے اس حوالے سے کوشش کی ہے اوراس کوآزمایاہے ۔ مس کولگے نے بعض حلقوں کی جانب سے اس پرظاہرکیے گئے تحفظات کے جواب میں اس بات پرزوردیاہے کہ اس سے طلبہ کوجرائم کی ترغیب نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کونسل کے مکمل اجلاس میں کتوں کی غلاظت سے پیداہونے والے مسئلے سے نمٹنے کیلئے چارسیاستدانوں پرمشتمل کراس پارٹی گروپ قائم کی کی تجویزبھی دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں