442

معروف بھارتی گلوکارہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں ان کے پاس آ پہنچی

ٹوکیو(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نندنی دیب جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کی محبت میں گرفتار ہوکر جاپان پہنچ گئیں۔بالی ووڈ فلم منا مائیکل کے گانوں کے ساتھ ساتھ سونو نگم اور اے ار رحمان کی موسیقی پر گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نندنی دیب جاپان میں مقیم معروف پاکستانیکاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی سوشل میڈیا پر انے والی تصاویر اور خاص طور پر ایک دن جیو کے ساتھ پر ہونے والے پروگرام کے وائرل ہونے سے متاثر ہوکر جاپان پہنچ گئیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نندنی دیب رانا عابد حسین سے اس حد تک متاثر ہیں کہ وہ رانا عابد حسین کے ساتھ پوری زندگی گزارنا چاہتی ہیں ان کے والدین بھی رانا عابد حسین سے شادی کے موضوع پر بات چیت کرچکے ہیں۔رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا بھارتی گلوکارہ کے ساتھ شادی کا کوٗئی ارادہ نہیں ہے تاہم وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کو دور کرنے کے لیے ذاتی طور پر جو بھی کرسکتے ہیں وہ کریں گے وہ نندنی دیب کو ساتھ مل کر پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ وہ ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ سے بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کی فین فالوئنگ جاپان اور پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں پہنچ چکی ہے، اس سے قبل بھی کشمیر سے ان کے خاص فین ان سے ملنے جاپان آئے تھے اور اب بھارت کی معروف گلوکارہ جاپان پہپنچ گئی ہیں۔رانا عابد کے مطابق وہ بھارتی گلوکارہ کےلیے بالی ووڈ مووی پروڈیوس کرنے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں