میرپورکاشہری شادی کے نام پربلیک میلرگروہ کے ہاتھوں لٹ گیا،تہلکہ خیز انکشافات

میرپور (اے جے کے نیوز) میرپور کا ایک اور شریف شہری شادی کے نام بلیک میلر گروہ کے ہاتھوں لٹ گیا ، بلیک میلر گروہ نے سات سال قبل مجھے اپنے جال میں پھنسایا ۔ دینہ کی رہائشی سے میری شادی کر دا دی گئی ، گزشتہ سات سالوں سے بلیک میل کر کے مجھ سے بلیک میلر گروہ مجھ سے پیسے کھا رہا ہے ، چند دن قبل بلیک میلر گروہ نے مجھے اپنی بیوی کے نام گاڑی اور ایک کنال کا پلاٹ کرنے پر مجبور کیا میرے انکار پر میری بیوی کو میرے گھر سے اغوا کر لیا گیا ، بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو بلیک میلر گروہ نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار داد رسی کے لئے صحافیوں کے پاس آنے والے سیکٹر تھوتھال کے رہائشی ملک محمد الیاس صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، ملک محمد الیاس نے مزید کہاکہ طیبہ مطین جس سے میری شادی کروائی گئی مجھے بتایا گیاکہ یہ انتہائی غریب خاندان ہے لیکن یہ انتہائی غریب خاندان نہیں بلکہ انتہائی کرپٹ خاندان ہے شریف شہریوں کوجال میں پھنسا کر ان سے شادی کرواکر ان کو لوٹتا ہے ، میری بیوی کا بھائی موہین احمد اپنی بہن کے زریعے پیسے کھاتا ہے ملک محمد الیاس نے مزید کہا کہ میرے علاوہ ایسے بہت سارے شہری ہیں جو اس طرح کے مختلف بلیک میلر گروہ کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں اور انتہائی پریشانی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں خاص طورپر میرپور کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ پہلے چند سال تک پیشہ ور بیویاں خاوند کے ساتھ اچھا وقت گزارتی ہیں جب ان کو گھر کے سارے حالات پتہ چل جاتے ہیں تو پھر بلیک میلر گروہ بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے انہوں نے مذد کہا کہ ڈی آئی جی میرپور اور کمشنر میرپور نوٹس لیں اور میری بیوی کو بلیک میلر گروہ سے آزاد کروائیں اور مجھے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ بلیک میلر گروہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اگر مجھے کچھ ہو جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری بلیک میلر گروہ جس کا سرغنہ موہین احمد ہے ہو گا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

میرپورکاشہری شادی کے نام پربلیک میلرگروہ کے ہاتھوں لٹ گیا،تہلکہ خیز انکشافات” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں