276

لڑکے اورلڑکی نے چلتی گاڑی میں شرمناک ویڈیوبناکرانٹرنیٹ میں وائرل کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلن مسک کی کمپنی ’ٹیسلا‘ خودکار گاڑیاں تیار کرتی ہے جو ڈرائیور کے بغیر بھی چلتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک لڑکا لڑکی نے ٹیسلا کی اس گاڑی کو آٹو پائلٹ پر کیا اور چلتی گاڑی میں شرمناک کام میں مصروف ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے اپنی اس حرکت کی ویڈیو بھی بنائی اور فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ پر پوسٹ کر دی۔ جب ویڈیو وائرل ہوئی اور ٹیسلا کے مالک ایلن مسک تک یہ قصہ پہنچا تو انہوں نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر شخص کی ہنسی نکل گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک نے اس واقعے پر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”یہ تو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ٹیسلا کار کے آٹو پائلٹ کے فیچر کا یہ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق ٹیسلا گاڑی میں یہ ویڈیو بنانے والے لڑکے کی شناخت تو سامنے نہیں آ سکی تاہم لڑکی فحش فلموں کی اداکارہ ٹیلر جیکسن ہوتی ہے۔ ٹیلر جیکسن نے بعد ازاں اس فحش ویڈیو کا سکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی پوسٹ کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ”دیکھیں میں نے ٹیسلا کو ’پورن حب‘پر سرچ میں نمبر ون کر دیا۔ ویب سائٹ پر سب سے زیادہ لوگ ٹیسلا کو سرچ کر رہے ہیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں