101

معروف بھارتی اداکارخاتون کاریپ کرنے کے الزام

 ممبئی(شوبزڈیسک)  بھارت کے انتہائی معروف ڈرامے ” جسی جیسی کوئی نہیں “ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ’ کرن اوبرائے ‘ کو خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکار کرن اوبرائے کو پولیس نے گرفتار کر نے کے بعد ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں نو مئی تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔خاتون نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرن اوبرائے کے ساتھ 2016 سے مل جل رہی ہے اور باہر جارہی ہے تاہم کرن نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھے ریپ کا نشانہ بنایا اور میری کچھ نازیبا ویڈیو ز بھی بنا لی ہیں ۔ خاتون کا کہناتھا کہ کرن اوبرائے مجھے ان ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کر رہا تھا اور پیسے مانگ رہا تھاجبکہ نہ دینے کی صورت میں ویڈیوز کو لیک کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔

خاتون کی جانب سے ریپ کے شکایت ” اوشی وارا پولیس سٹیشن “ میں درج کروائی گئی ہے جس پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں