198

ویاگراصرف مردانہ کمزوری کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ اس کایہ حیران کن فائدہ بھی ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں جنسی قوت کی گولی ’ویاگرا‘ کا ایک حیران کن فائدہ ڈھونڈ لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف مانچسٹر کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”ویاگرا کا استعمال مردوں کو ہارٹ اٹیک سے بچا سکتا ہے۔“ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے ذیابیطس کے 6ہزار مریضوں پر تجربات کیے جنہیں ذیابیطس کے باعث لاحق ہونے والی جنسی کمزوری دور کرنے کے لیے ویاگرا تجویز کی گئی تھی۔ ان مریضوں پر تجربات میں معلوم ہوا کہ ویاگرا کے استعمال سے ان کی خون کی نالیاں نرم اور کشادہ ہو گئی تھیں جس سے ان کے جنسی عضو کے علاوہ پورے جسم میں خون کا بہاﺅ بہتر ہو گیا تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اینڈریو ٹیریفر ڈڈل کا کہنا تھا کہ ”ویاگرا میں ’پی ڈی ای 5آئی‘ نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو خون کی وریدوں کی سختی کو ختم کرتا اور انہیں کشادہ کرتا ہے۔ یہ جزو دل کے خلیات کو بھی نقصان سے بچاتا ہے۔ جب دل کے پٹھے کمزور پڑ جاتے ہیں تو یہ جسم کو خون فراہم نہیں کر سکتے۔ یہ عنصر ایک طرف ان پٹھوں کی مضبوطی کا باعث بنتا ہے اور دوسری طرف یہ وریدوں کو نرم اور کشادہ کرتا ہے جس سے دل کو پورے جسم میں خون پمپ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ یہ گولی اس انزائم کو بھی روکتی ہے جو نظام دوران خون میں رکاوٹ بنتا ہے۔ ہماری تحقیق میں شامل ویاگرا استعمال کرنے اور استعمال نہ کرنے والے مردوں میں یہ فرق بہت نمایاں طور پر موجود تھا۔“

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں