مشیر اطلاعات بنتے ہی فردوس عاشق اعوان کو نیب کی جانب سے بھی بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(اے جے کے نیوز) نیب نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات معاملے میں انکوائری بند کر دی۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف نیب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے درخواست موصول ہوئی تھی جس پر نیب لاہور نے ایل ڈی اے سے فردوس عاشق اعوان کا ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم ایل ڈی اے نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مزید دستاویزات مانگی جس پر نیب نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر کیس بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں