تتہ پانی بازارمیں ہجیرہ کارہائشی سرعام قتل

تتہ پانی(اے جے کے نیوز)تتہ پانی بازارمیں قتل کی لرزہ خیز واردات۔علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے شروع۔تفصیلات کے مطابق ہجیرہ ضلع راولاکوٹ کے رہائشیوں کے درمیان راستہ کاتنازعہ تھاجس پرافتخارمحوب ولدمحبوب حسین ساکن ٹائیں تحصیل ہجیرہ ضلع راولاکوٹ کوکیری ڈبہ نمبر157 چلاکراپناپیٹ پالتاتھاکوآج تتہ پانی بازارمیں عبدالمجید،غفورپسران سعیدمحمد،طیب ولدغفور،سہیل ولدمقبول،عاقب ولدمجید،احتشام ولدخورشید اقوام ملک سکنہ ٹائیں تحصیل ہجیرہ ضلع راولاکوٹ نے روک گالیاں دیناشروع کردیں اورآہنی راڈاورمکوں سے تشددکانشانہ بناکرافتخارمحبوب ولدمحبوب حسین کوتشویشناک حالت میں چھوڑکرفرارہوگئے۔زندگی وموت کی کشمکش میں افتخارمحبوب کوتتہ پانی کے ہسپتال ابتدائی طبی امداددینے کے بعدکوٹلی ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیامگربدقسمتی سے افتخارمحبوب راستہ میں ہی اپنی جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں