میرپور،پولیس اہلکارکی خاتون کے ساتھ سرعام شرمناک حرکت

میرپور(اے جے کے نیوز)خاتون کوزبردسٹی گاڑی میں بٹھانے اوراس سے بدتمیزی کرنے والاتھانہ تھوتھال پولیس کاکانسٹیبل راجہ جاویدبسرالائن حاضرکردیاگیا۔نوکری سے ایسے شخص کوبرخاست کیاجائے،شہری حلقوں کاآئی جی پولیس آزادکشمیرسے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ تھوتھال کاپولیس کانسٹیبل جاویدبسراجوسادہ کپڑوں میں ملبوس تھانے F/1 روڈپرموجودخاتون کوزبرستی اپنی پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکراسے تھانے لے جانے کی کوشش کی،اس دوران خاتون اورجاویدبسراکے درمیان تکرارہوئی،موقع پرموجودلوگوں نے بھی خاتون کوزبردستی پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکرتھانے لے جانے کی کوشش کی۔بعدازاں لیڈی پولیس کے ذریعے خاتون کوتھانے منتقل کردیاگیا۔مقامی لوگوں نے کی بڑی تعدادتھانے پہنچ گئی اورواویلہ شروع کردیاجس پرپولیس نے خاتون کوچھوڑدیا۔واقعے کی انکوائری چل رہی تھی کہ غلطی ثابت ہونے پرکانسٹیبل جاویدبسراکوDIG میرپورسردارگلفرازنے پولیس اہلکارجاویدبسراکولائن حاضرکردیا۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ پولیس احکام محکمے میں موجودگندی مچھلیوں کونوکری سے فارغ کرین تاکہ محکمہ پولیس پرعوام کااعتمادقائم رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں