101

آزادکشمیرکے اہم علاقہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث طالبہ خالق حقیقی سے جاملی

چناری(نامہ نگار)چناری کے نواحی علاقے سدھانی کھٹائی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی نماز کی ادائیگی کے دوران سیکنڈ ائیر کی طالبہ جاں بحق مکان جزوی طور پر جل گیا ۔تفصیلات کے مطابق چناری کے نواحی گاؤں کھٹائی سدھانی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں نمازکی ادائیگی کے دوران اٹھارہ سالہ ثانیہ دختر عبدالعزیز کیانی بری طرح جھلس گئی جسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ آگ لگنے سے رہائشی مکان کا کچھ حصہ جل کر خاکستر ہو گیا مقامی لوگوں نے بروقت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے باقی گھر کو جلنے سے بچا لیا ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چناری سید بشارت اللہ شاہ نے تصدیق کی ہے کہ رہائشی گھر کو آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی سلندر دھماکہ کی خبروں میں کسی بھی قسم کی حقیقت نہیں ہے ضلع ہٹیاں بالا میں گذشتہ دو ہفتوں میں رہائشی مکانات میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے پہلے واقعہ میں لمنیاں کے مقام پر ماں اور بیٹی سلندر پھٹنے سے جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئیں تھی مقامی لوگوں جہانگیر کیانی،بشیر کیانی ،نصیر کیانی اور دیگر مقامی لوگوں کے مطابق روڈ نہ ہونے کی وجہ سے جھلسنے والی بچی کو بروقت ہسپتال نہیں پہنچایا جا سکا جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے متعدد مرتبہ کھٹائی ،سدھانی گوجربانڈی روڈ تعمیر کرنے کے وعدے کیے لیکن افسوص کا مقام ہے کہ آج تک روڈ تعمیر نہیں کی گئی اور ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں