برطانیہ،ATM سے رقم نکلوانے پراب کتنے اضافی چارجزلگیں گے؟

برمنگھم(اے جے کے نیوز)برطانیہ بھرسے تقریبا5000 پانچ ہزار(ATMs)کیش مشینوں سے رقم نکلوانے کیلئے ہرایک کو(95p)پچانوے پنس پرٹرانزیکشن اداکرناہوں گے۔عموماًبرطانیہ کے بڑے بینکوں کی جانب سے نصب مشینوں سے آپ اپنی ہی کیش فری لے سکتے تھے۔البتہ پرائیویٹ کمپنیوں کی لگی مشینیں 1.85 تقریباًایک پوندپچاسی پنس چارج کرتے تھے۔اب مزیدبرطانیہ کے پانچ ہزارکیش پوائنٹ بھی 95.p چارک کرینگے۔برطانیہ میں فری کیش مشین مہیاکرنے والی فرم نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اپنی10500 (دس ہزارپانچ سو)مشینوں میں سے پانچ ہزارپرچارجزلگائیں گے۔برطانیہ کے ہائی اسٹریٹ کے بینک،بارکلیز،نیٹ ویسٹ،لائیڈزوغیرہ کیش مشنیوں کوفنڈمہیاکرتے تھے تاکہ ان کے کارڈہولڈرزان مشینوں سے پیسے نکلواسکیں اب بینک کٹوتیوں کی وجہ سے یہ فنڈزبینکوں نے روک دیئے۔لنک کیش مشینوں کی تقریباًپچاس ہزارمشین اب بھی فری آف چارج ہیں۔اس سلسلہ میں دیہاتی علاقوں میں لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں