معروف گلوکاراکرم راہی کوگلوکارکس چیز نے بنایا،میرپورمیں اپنی زندگی کے مختلف رازوں سے پردہ اٹھادیا

میرپور(اے جے کے نیوز) معروف لوک گلوکار محمد اکرم راہی نے کہا ہے کہ فنکار یا گلوکار زندگی کے کسی شعبہ سے تعلق رکھتا ہو اس کو اپنے پروفیشن سے لگن کےء ساتھ اچھا انسان بھی ہونا چاہیے میں 31 سال سے گلو کاری کررہا ہوں کبھی بھی اپنے اسٹیج پر پر فارمنس کرنے کے لئے نشہ آور کوئی چیز استعمال نہیں کی میں باو ضو ہو کر جا تاہوں نعت شریف میں اپنے لیے پڑھتا ہوں عشق کی ناکامی نے گلو کار بنایا اور مسقط اومانی کے دورہ کے دوران جب مجھے علم ہوا کہ اویس قرنی سچے عاشق رسول کا مزار وہاں ہے میں نے وہاں حاضر ی لگوائی نفل ادا کےئے اور جب تمام لوگ جاچکے تو میں سرکار کے قدموں میں کھڑا ہو کر نعت شریف پڑھنے کی اجازت حاصل کی 31 سال گلوکاری کی لوگو ں کے دل بہلانے نفرتیں کم کرنے اور پیار محبت اخلاص کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے درس دیا میں واحد گلوکار ہوں جس نے کبھی کیس سیاسی جماعت کا نغمہ نہیں پڑھا پاک فوج اور قومی ترانے پڑھے ہیں وطن کی عزت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا جذبہ میرے دل میں موجود ہے میں جیسا اندر سے ہوں ویسا باہر سے ہوں اپنے سفر کے دوران کبھی ڈائری سامنے رکھ کر کوئی کلام نہیں پڑھا اب نعت شریف کے معاملے میں احتیاط کرتے ہوئے کلام کو سامنے رکھ کر پڑھتا ہوں لچر پن اور فضول قسم کے مجروں نے فنکاروں گلوکاروں کو بدنا م کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور پریس کلب میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد اکرم راہی نے بتایا کہ ان کی دیگر لوک گلو کاروں میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کے سب سے زیادہ البم ریلیز ہوئے جو پنجابی اور پوٹھواری زبان میں ہیں اور دنیا میں جہاں بھی گیا ہوں انہوں نے کہا کہ میں پنجابی اور پوٹھواری اور علاقائی زبان میں گاتاہوں اور آزادکشمیر بھر میں میں ہزاروں پروگرام ہوتے ہیں ۔یہ ہمارا روائتی کلچر ہے کچھ عرصہ سے مجروں ارو خواجہ سراؤں کی وجہ سے ان کو بھی مشکلات کا سامنا ہے لوگ اپنی شادی بیاہ لوکل میلوں وغیرہ میں ہمیں بلانے سے کتراتے ہیں جس کی بنیادی وجہ پولیس کا خوف ہے اور پولیس کو بعض انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے وارننگ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ موسیقی سے کوئی بے حیائی یا بے راہ روی نہیں پھیلتی اس کے اسباب اور ہیں جن کی تلافی کرنا ضروری ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ سے نعت شریف پڑھنے کا سلسلہ شروع کےئے ہوتے ہیں دورہ مسقط اومان نے ان کی زندگی کو ایک نیا رخ دیا ہے میں مسقط اومان گیا وہاں صلالہ میں ایک شو کے لیے ان کو علم ہوا کہ وہاں کے اللہ کے پیغمبر وں حضرات عمران علیہ السلام اور حضرت ایوب علیہ سلام کے مزارات ہیں جس کے بعد سچے عاشق رسول حضرت اویس قرنی کے مزار پر حاضری کا اتفاق ہوا وہاں میں نے اپنی زندگی بھر کے کام کی عزت شہرت سب کچھ ملنے کے بعد نعت شریف پڑھنے کے لیے باقاعدہ اجازت حاصل کی انہوں نے کہا کہ لوکل گلوکار محمد عالم لوہار بھی نعت خوان تھے ایک سوال کے جواب میں محمد اکرم رائی نے بتایا کہ ان کے اندر جو درد تھا وہ ایک گانے میں ہم نے بیان کردیا تھا انہوں نے کہا کہ وہ میرپور پریس کلب کے لیے ایک شوبھی کریں گے جس کی تمام تر آمدن پریس کلب کو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں