123

اسدعمرکاوزارت سے اچانک استعفیٰ ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے اسد عمر کے استعفیٰ پر خاموشی توڑ دی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بجٹ کے بعد مئی یا جون میں کچھ وفاقی وزرا کو تبدیل کیا جانا تھا ۔یہ تو ہونا ہی تھا اگر اسد عمر اپنا بجٹ بنانے کے 15دن بعد چھوڑ جاتے تو نئے آنے والے وزیر خزانہ نے اس بجٹ سے اتفاق نہیں کرنا تھا یہ تو میرا بجٹ ہے ہی نہیں ، میں اسے کیسے چلائوں گا اور پھر منی بجٹ آتے اور ملک میں کافی مسئلے پیش آتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ کافی سخت ہو گا جس میں عوام کی چیخ نکل جائیں گی ۔ عمران خان اپنی کئی تقریر میں یہ باور کراچکے ہیں کہ آپ کو ایک دو سال تک تمام تکالیف برادشت کرنا پڑیں گی۔ آئی ایم ایف کیساتھ بقول اسد عمر کے 90فیصد معاملات طے ہو چکے تھےاور دس فیصد رہ گئے تھے ، نئے وزیر خزانہ جو بھی آئے گا وہ باقی دس فیصد معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں