برطانوی پلٹ نوجوان نے میرپورکے شہری کو50 لاکھ کاچونالگادیا

میرپور(اے جے کے نیوز)شہری کوجعلی چیک دینے والانوسربازشعیب حنیف گرفتار۔ملزم نے کامران میرکوجعلی چیک دے رکھاتھاجوتاریخ مقررہ پرکیشن نہ ہوسکا۔تھانہ تھوتھال پولیس نے ملزم کوگرفتارکیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ شعیب حنیف نے کامران میرکے ساتھ کوٹھی کاسوداکیاجس کی مدمیں 50 لاکھ ایڈوانس حاصل کیے اوراصلی فائل کامران میرکے حوالے کی۔سوداطے پانے کے بعدوہ اپنی بات سے مکرگیااورپیسے واپس مانگنے پر20 لاکھ کاچیک دیااور30 لاکھ کچھ عرصے کے بعداداکرنے کاوعدہ کیا۔کامران میرنے پیسوں کاتقاضہ کیاکہ مجھے 50 لاکھ واپس کروجس پرشعیب حنیف نے کہاکہ میں نے 20 لاکھ کاچیک تمہیں دیاہواہے وہ کیس کروالو۔جس پرکامران میرنے بینک میں چیک کیش کروانے کیلئے جمع کروایاجس پربینک میں مطلوبہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں چیک کوڈس آنرکردیا۔گزشتہ رات تھانہ تھوتھال نے کارروائی کرتے ہوئے شعیب حنیف کو489F کے پرچہ میں دھرلیا۔یادرہے کہ شعیب حنیف برطانیہ میں بھی منشیات کے مقدمہ میں سزایافتہ ہے اورمیرپورمیں بھی پراپرٹی کے لین دین میں لوگوں سے نوسربازی کرچکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں