61

مظفرآباد،بااثراورشرپسندعناصرنے شریف شہری کولوٹنے کے بعدذہنی جسمانی اپاہج بنادیا

مظفرآباد(اے جے کے نیوز)بااثراورشرپسندعناصرکی کارروائی،شریف شہری کولوٹنے کے بعدذہنی جسمانی اپاہیج بنادیا۔شریف شخص کے گھرپربھی حملہ،جان سے مارنے کی کوشش،تکیہ بانڈی گڑھی دوپٹہ کے رہائشی محمدغفورنے میڈیاکوبتایاکہ میراحقیقی بھائی میرمحمدمعذورہے جسکوتاجدین،قیاس دین،سرجدین پسران جمالدین،ظفرولدسائیں ساکنان نلہ پھنڈگراں نے قبل ازیں ورغلاکرکراچی میں موجوداس کاکاروبارٹھپ کرادیا۔میرے بھائی سے پیسے لیکرمکان اوردوکانیں بنواتے رہے،جب میرے بھائی کے پاس کچھ نہ رہاتوانہوں نے میرے بھائی کوجادوٹونہ کے ذریعے ذہنی اورجسمانی اپاہج بنادیا،مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے کے بعدمیرے بھائی کوایک روحانی شخصیت کے پاس جاکربیماریوں سے نجات ملی۔متذکرہ افرادمیرے بھائی کوذہنی وجسمانی اپاہج بناکراس کی بچیوں کے رشتے اس کی مرضی کیخلاف کراناچاہتے ہیں،جب میرابھائی صحت مندہواتووہ متذکرہ افرادکوچالوں کوسمجھ گیا۔اس نے اپنی رقم بھی مانگی اورمتذکرہ افرادکی مزیدخواہشات پوری کرنے سے انکارکردیا،جس پروہ میرے بھائی کے جانی دشمن بن گئے ہیں اوراس کے گھرپرحملہ کرکے اسے مارپیٹ بھی کی،متذکرہ افرادبااثرہیں اورکوئی بات ماننے کوتیارنہ ہیں۔ہم ریاست کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں