وزیراعلیٰ پنجاب بھی جانے والے ہیں،نئے وزیراعلیٰ پنجاب کون ہونگے؟

 اسلام آباد(اے جے کے نیوز) تجزیہ کار نے حامد میر نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی جانیوالے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو یہ خبر دے رہا ہوں کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانیوالے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے میڈیا میں پہلے بھی ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ چودھری نثار عنقریب پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانے والے ہیں ، اس حوالے سے چودھری نثار کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے فیورٹ قراردیا جارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں