ضلع کوٹلی کی چاربچوں کی برٹش ماں شادی کرنے کیلئے میرپورپہنچ آئی، عین نکاح کے وقت لڑکے کی خوب درگت بناڈالی

میرپور(اے جے کے نیوز)افغانی باشندے کی اندھی محبت کاشکاربرٹش دوشیزہ دہلیزپارکرکے میرپورآزادکشمیرپہنچ گئی۔یہاں محبت کے کھیل میں افغانستان واپس جانے والانوجوان افغانستان چھوڑکرآزادکشمیرپہنچ آیا۔ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کی رہنے والی برٹش لڑکی (م)نے پانچ دن لڑکے کے ساتھ اسلام آبادرہنے کے بعدگزشتہ روزنکاح کیلئے میرپورآگئے۔عین نکاح سے قبل دونوں میں تلخ کلامی ہونے پرلڑکی نے رشتہ داروں کوطلب کرلیا۔لڑکی کے رشتہ داروں نے افغانی باشندے کی درگت بناڈالی،غیرملکی عاشق موقع سے بھاگ نکلا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی۔چکسواری میں قیام کے دوران افغانی باشندے جاویداحمدکی فیس بک پرکھوئی رٹہ کی رہائشی چاربچوں کی ماں سے دوستی محبت میں بدل گئی۔برٹش خاتون اپنے بچے برطانیہ چھوڑکرپاکستان آگئی۔افغانی عاشق بھی ملک دیس چھوڑکرپاکستان پہنچ آیا۔پریمی جوڑاپانچ دن اسلام آبادمیں قیام کرنے کے بعدگزشتہ روزاپنی محبت کی تکمیل کیلئے نکاح کرنے میرپورآزادکشمیرپہنچ آئے۔لڑکی بھنورے کولیکرسیکٹرF/3 پرائیویٹ رہائشی گاہ پرگئی اورلڑکی کے عین کچھ دیر قبل ہی لڑکی اورلڑکے کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔لڑکی نے فوری طورپراپنے رشتہ داروں کوبلوالیا۔لڑکی کے رشتہ داروں نے افغانی عاشق کی درگت بناڈالی۔افغانی عاشق موقع سے فرارہوگیا۔چاربچوں کی ماں واپس برطانیہ روانہ ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں