بھمبر،جاویدنامی شخص انتہائی شیطانی ذہن کامالک ہے،مجھے اور میرے خاندان کودھمکیاں دے رہاہے ، محمدسلیمان میڈیاکے سامنے پھٹ پڑا

بھمبر ( اے جے کے نیوز) اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والا جاوید نامی شخص انتہائی شیطانی ذہن کا مالک ہے گرہون کے 8 افراد کے قتل کے ملزمان کو پنادہ دینے پر اسکے خلاف تھانہ بھمبر میں مقدمہ درج ہے 21 مارچ کو میرے چچا زاد بھائی محمد ریاض کو قتل کروانے کے مقدمہ کا راضی نامہ لینے کیلئے مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں دے رہا ہے بھمبر پولیس اس کے خلاف کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار بھمبر کے نواحی گاؤں ہل سجناں درئیاں کے رہائشی محمد سلیمان ولد محمد زمان نے کیا انہوں نے کہا کہ جاوید ولد نور حسین ساکن ہل سجناں کے گھر 6 اگست 2012 میں DIG میرپور ، SP عرفان سلیم، SP چوہدری منیر حسین اور DSP مرزا زاہد حسین کی قیادت میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا اشتہاری ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 140/12 زیر دفعات AA/B, 13/20/65 216APC کے تحت تھانہ بھمبر میں درج ہوا جو ابھی بھی عدالت میں زیر سماعت ہے اشتہاری ملزمان کیساتھ اسکے قریبی رابطے ہیں اکثر اشتہاری ملزمان کو پنادہ دیتا ہے اور علاقے کے لوگوں کو ان ملزمان کے نام پر خوف زدہ اور ڈراتا دھمکاتا رہتا ہے 21 مارچ کو میرے چچا زاد بھائی محمد ریاض کو اس کے عزیز رشتے داروں نے قتل کیا جس میں اس کی مشاورت بھی شامل تھی اب ریاض کے قتل کا راضی نامہ لینے کیلئے ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے مجھے اور میرے خاندان کو اس سے جانی و مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے بھمبر پولیس اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں