245

چوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازکی برق ر فتارکارروائی،خطرناک مجرم کودبوچ لیا

کالاڈب(اے جے کے نیوز)چوکی آفسرایازممتازکی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف دبنگ کارروائیوں نے کھلبلی مچادی۔منشیات فروشوں پرسکتہ طاری ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کوٹلی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت اورایس ایچ اوچڑہوئی راجہ صداقت کی نگرانی میں چوکی آفیسرایازممتازنے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بشارت جس پرمقدمہ نمبر50/19 بجرائم 11 AMMN درج تھاکہ انکشاف پرملزم حمیدشاہ عرف حمیدی ساکن بیہملہ سماہنی کوگرفتارکے حوالات بندکردیا۔ملزم سے مزیدتفتیش شروع کردی گئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔یادرہے کہ ملزم کیخلاف قبل ازیں بھی منشیات کے مقدمات درج ہیں۔اس موقع پرچوکی آفیسر ایازممتازنے اے جے کے نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش ہمارے معاشرے کوبربادکرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں،انکاقلع قمع کرنابہت ضروری ہے۔ایسے میں عوام کوبھی پولیس کابازوبن کرساتھ دیناچاہیے۔انشاء اللہ نہ کالاڈب ،چڑہوئی بلکہ پورے ضلع کوٹلی سے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت ونگرانی میں منشیات فروشوں کاجلدقلع قمع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں