117

کوہالہ پراجیکٹ کتنے سال بعد آزاد کشمیرحکومت کی ملکیت ہوگا

 مظفرآباد(اے جے کے نیوز) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں کروں گا کوہالہ پراجیکٹ پرائیویٹ کمپنی تیار کر رہی ہے اس کا کام شروع کرنے سے پہلے معاہدہ ہو گا جس میں ہم حکومت پاکستان کو گارنٹر بنانا چاہتے ہیں ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے کہ جس سے مقبوضہ کشمیر میں قابض اور جارح قوت کے پروپیگنڈے کو تقویت ملے ہمیں اپنی ان ماؤں بہنوں بیٹیوں کی قربانی کی لاج رکھنی ہے دریا بچاؤ کمیٹی والے مجھ پر اعتماد کریں اگر میں نہ ہوا تو پھر آپ کی بات کسی نے نہیں سننی وزیراعظم پاکستان عمران خان اور حکومت پاکستان مکمل طور پر مظفرآباد کے ماحولیاتی مسائل سے آگاہ ہیں اور یقین کامل ہے کہ وہ انہیں ترجیحاً حل کریں گے بعض وفاقی وزراء کے پاس معلومات کم ہیں لیکن ہمارا تعلق ریاست پاکستان سے ہے کوہالہ پراجیکٹ 25سال بعد آزادکشمیر حکومت کی ملکیت ہو گا ماحولیاتی مسائل حل کیے جائیں گے نیلم جہلم پراجیکٹ کے CBMکے طور پرمظفرآباد کی اگلے سو سالہ پانی کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر گریٹر واٹر سپلائی سکیم شروع کی جا رہی ہے میں جب آپ کی نمائندگی کر رہا ہوں تو آپ احتجاج ختم کریں مجھ پر یہ الزام لگایا گیا کہ میں نے دریا بچاؤ والوں کو پیسے دیئے یا آپ سے ملا ہوا ہوں لعنت ہے ایسی باتیں کرنے والوں پر اور پیسے لینے اور دینے والوں پر ماضی کے گناہ میرے ذمے نہیں ہیں لیکن اگر کسی نے گزشتہ ادوار میں کام نہیں کیا تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں بھی بات نہ کروں میں نے اسی شہر میں رہنا ہے دریا بچاؤ کمیٹی 16اپریل کا احتجاج ختم کرے تو میں مزید طاقت کے ساتھ بات کر سکتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دریا بچاؤ کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعظم نے دھرنے کے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پاکستان سے تمام تر معاملات پر انتہائی مثبت پیش رفت ہوئی ہے احتجاج کی ضرورت ہی نہیں معاہدہ تیار ہے میرپور کے لوگوں نے بھی دو مرتبہ قربانی دی مجھے آپ کام کرنے دیں مجھے اطمینان سے کام کرنے دیں 16اپریل کا احتجاج موخر کیا جائے اگر مطالبات نہ منظور ہوئے یا آپ کے تحفظات کا ازالہ نہ کر سکے تو آپ بھی یہیں ہیں اور میں بھی یہیں ہوں لیکن مجھ پر اعتماد کریں وزیراعظم آزادکشمیر نے کیا کہ آزاد کشمیر بھرمیں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے عوام کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے تحفظات دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ہم اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملات انتہائی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ماحولیاتی مسائل کا حل اشد ضروری ہے اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے مظفرآباد میرا شہر ہے میں نے یہیں رہنا ہے اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اس لیے شہر کے ساتھ دھوکہ نہیں کر سکتا یہ بات بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کسی اور نے اتنی دلچسپی نہیں لینی مجھے کام کرنے دیں اور آپ دیکھیں گے کہ نتائج کیسے آئے ہیں ہم پر بھروسہ رکھیں دریا بچاؤ کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان نے وزیراعظم آزادکشمیر کی اپیل پر مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کمیٹی آپس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کرے گی کمیٹی کے دھرنے میں آنے پروزیراعظم آزادکشمیر کے شکر گزار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں