ایس ایچ اوڈڈیال سہیل یوسف پروردی کانشہ چھاگیا،مزدورپروحشیانہ تشدد ، حالت غیرہونے پرہسپتال منتقل کروادیا

ڈڈیال اے جے کے نیوز) قانون سکن ایس ایچ او سردار سہیل یوسف کی ڈڈیال میں تعیناتی کے ساتھ ہی قانون سے پہلا کھلواڑ سیاسی و سماجی شخصیت سمیت مزدور وں کی گرفتاری ہتک آمیز سلوک کے ساتھ ساتھ مزدور پر وحشیانہ تشدد حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کرد یا گیا ڈڈیال کے سیاسی و سماجی حلقے سراپا احتجاج وزیر اعظم سمیت چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بصورت و دیگر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری آزاد حکومت پر عائد ہو گی تفصیلات کے مطابق ماضی میں بھی متعدد بار قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے پولیس آفیسر سہیل یوسف نے ڈڈیال میں تعینات ہونے کے ساتھ ہی اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے زمین کے تنازعے پر اوورسیز راہنما اور ممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر عالم کو گرفتار کر کے ہتک آمیز سلوک کرتے ہوئے ان کے ساتھ مزدوری کی غرض سے کام کرتے ہوئے مزدور کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا حالت غیر ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا جہاں پر اسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ڈڈیال کے سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قطع نظر کے حاجی شیر عالم کو گرفتار کیا گیا ان پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے تھی لیکن ان کے ساتھ بدمیزی اور ہتک آمیز سلوک کس قانون کے تحت کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ اس مزدور عبدالحمید کا کیا قصور تھا جس کو اتنی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس حلقوں کے مطابق آزاد خطہ میں کوئی ایسی اتھارٹی ہے جو اس اندھیر نگری کا نوٹس لیکر ایس ایچ او کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم سمیت چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں