277

راولاکوٹ،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

 راولاکوٹ(خورشیدبیگ سے) پدر ٹوپی کا رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش شیر محمد منگ سنگولہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار ایک کلو چرس برامد پولیس ماڈل سٹی تھانہ راولاکوٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر رفاقت الیاس عباسی نے بتایا کے وہ ایس ایچ او سردار اکمل شریف کےہمراہ گزشتہ شام سنگولہ کے ایریا میں گشت پر تھے کے منگ سنگولہ کے مقام پر ایک شخص کو مشکوک پایا جس کے ہاتھ میں نیلے رنگ کا شاپر تھا معقول شبہ پر جامہ تلاشی کی گئی تلاشی کے دوران شاپر سے ایک کلو منشیات گردہ چرس برامد ہوئی ہے نام پتہ معلوم کرنے پر اس شخص کی شناخت شیر محمد ولد علی محمد ساکن پدر ٹوپی ضلع باغ ہوئی ہے جس کو گرفتار کر کے تھانے پہنچا دیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس نفری ایس آئی گوہر عارف اے ایس آئی اتفاق فیضی ہیڈ کنسٹیبل عبدالمجید ایس آئی و اے ایس آئی مہتاب احمد نعمان یوسف محمد نعیم اور کنسٹیبلان کار خاص بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں