786

کوٹلی کے عوام ہوشیارہوجائیں،اس تاریخ سے ان جگہوں میں سفرکرنے سے احتیاط کریں

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ڈپٹی کمشنرآفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق محکمہ موسمیات نے 13اپریل2019بروزہفتہ تا17اپریل2019بروزبدھ آزادکشمیرکے مختلف مقامات پرموسلادھاربارش،آندھی،طوفانی ژالہ باری کی پیشن گوئی کی ہے۔خراب موسم کی وجہ سے لینڈسلائیڈز،سڑکوں پرشدیدپھسلن، ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے حادثات کاخطرہ بڑھ جاتاہے۔لہذاضلع کوٹلی کی عوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ دوران بارش غیرضروری سفرسے گریزکریں اورندی نالوں کے قریب جانے سے گریزکریں۔تھلیرریاں شریف روڈکوبندرکھاجائے گا۔عوام الناس تتہ پانی جانے کے لیے متبادل راستہ اختیارکریں۔اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات کوالرٹ رکھاگیاہے۔کسی ناخوشگوارواقع کی اطلاع درج ذیل نمبرات 0307-5533133،05826930202پردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں