آزادکشمیرکے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

مظفرآباد(اے جے کے نیوز) سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے سواری الاؤنس دوران تعطیلات اساتذہ کو دینے سے متعلق ان کے حق میں تاریخی فیصلہ جاری کر دیا ہے ، اساتذہ کی طرف سے ممتاز و سینئر قانون دان و سابق سپیکر عبدالرشید عباسی نے پیروی کی جبکہ حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل نے پیروی کی ، تفصیلات کے مطابق ٹیچرز آرگنائزیشن کے سینئر راہنماء نگران اعلیٰ محبوب احمد اعوان ودیگر نے 2012 ء میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اساتذہ دوران موسمی تعطیلات سواری الاؤنس لینے کے حق دار ہیں گزشتہ سال 2018 ء میں ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ جس میں چیف جسٹس کی سربرائی میں اساتذہ کے حق میں فیصلہ صادر کیا تھا بعد میں حکومت آزاد کشمیر نے متذکرہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ، معزز سپریم کوٹ کے فل بینچ نے گزشتہ روز حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اساتذہ کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ کر کے عظیم و ناقابل فراموش فیصلہ دیا تھا ادھر آزاد کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار عارف شاہین ، مرکزی نگران اعلی محبوب اعوان، مرکزی چیئرمین مجلس عاملہ سردار سجاد خان، مرکزی چیف آرگنائزر سردار فردوس خان ، مرکزی سینئر نائب صدر ملک حبیب خان ، مرکزی نائب صدر چوہدری نیاز احمد ، مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ محبوب الرحمان، مرکزی پریس سیکرٹری مظفر حسین منہاس کے علاوہ شیخ حنیف ، سید طاہر شاہ ، سابق مرکزی صدر راجہ اختر حسین خان ، سابق مرکزی صدر سید نذیر حسین شاہ، سابق چیئرمین مجلس عاملہ اشرف علی کیانی اور تمام مرکزی ، ڈویژن ، ضلعی اور تحصیل ہاء کے عہدیداران نے عدالتی فیصلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں